مفتی یوسف صاحب لدھیانوی ؒ لکھتے ہیں:
ایک روایت میں آتا ہے کہ لوگ قیامت کے دن ماں کی نسبت سے پکارے جائیں گے لیکن یہ روایت بہت کمزور بلکہ غلط ہے۔(آپ کے مسائل اور ان کا حل ج۱)
جنت میں ڈاڑھی
٭ ان لابراھیم ںالخلیل ولابی بکر الصدیقص لحیۃ فی الجنۃ۔
ترجمہ : بلا شبہ حضرت ابراہیم خلیل اللہ ں اور حضرت ابوبکر صدیق صکو جنت میں ڈاڑھی ہوگی۔
تحقیق : یہ روایت ثابت نہیں ہے ، علامہ سخاوی ؒ نے ابن حجرؒ کا قول نقل کرتے ہوئے تحریر فرمایا ہے:
لم یصح ان للخلیلں ولاللصدیق لحیۃ فی الجنۃولا اعرف ذلک فی شییٔ من الکتب المشھورۃ ولا الاجزاء المنثورۃ۔
’’حضرت ابراہیم خلیل اللہ ؑ اور حضرت ابوبکر صدیق کو جنت میں ڈاڑھی ہونا ثابت نہیں ہے،میں نے کسی بھی حدیث کی کتاب میں اس کو نہیں دیکھا نہ بڑی مشہور کتابوں میں ،نہ چھوٹی کتابوں میں‘‘ (المقاصد الحسنۃ ۱۱۶)
٭اھل الجنۃ جرد مرد الا موسی بن عمرانؑ فان لحیتہ