٭اعتموا تزدادوا حلما ۔
ترجمہ : عمامہ باندھو وقار میں اضافہ ہوگا ۔
تحقیق : صغانی ؒاور ابن جوزی ؒکے نزدیک یہ موضوع ہے ، علامہ سیوطی ؒ نے ابن جوزی کا تعاقب کیا ہے، اور وضع کا حکم لگانے سے اتفاق نہیں کیا ہے ، اور شوکانی اور علامہ محمد بن طاہر پٹنیؒ نے فریقین کے اقوال نقل کئے ہیں ۔
(الفوائد ۲۳۶ ؍؍التذکرۃ۱۵۵؍؍ السلسلۃ ، رقم الحدیث۲۸۱۹)
مسجد کے متعلق
٭من تکلم بکلام الدنیا فی المسجد احبط اللہ اعمالہ
ترجمہ : جس نے مسجد میں دنیا کی باتیں کرے گا اللہ تعالی اس کے اعمال رائیگاں کر دیںگے۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ۔ (الاسرار ۳۲۵؍؍ التذکرۃ ۳۶)
٭الحدیث فی المسجد تأکل الحسنات کما تأکل البھائم الحشیش(ر-کما تأکل النار الحطب)
ترجمہ : مسجد میں باتیں کرنا نیکیوں کو اس طرح کھاجاتا ہے جس طرح جانور گھاس کو کھا جاتے ہیں (اور ایک روایت میں ہے کہ جس طرح آگ لکڑی کو کھاجاتی ہے)۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔ (الاسرار ۱۹۴؍؍ التذکرۃ۳۶)