تحقیق : بقول محدثین کرام یہ روایت موضوع ہے ۔
( اللآلی ۲؍ ۱۷۵؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۲؍۲۰۴)
کھانے کے متعلق
٭امرنابتصغیر اللقمۃ فی الاکل و تدقیق المضغ۔
ترجمہ : ہمیں کھانے میں چھوٹے لقمے لینے اور باریک چبانے کا حکم دیا گیاہے ۔
تحقیق : محدثین نے وضاحت کی ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں ہے۔
(الاسرار ۱۳۶؍؍ التذکرۃ۱۴۳؍؍ المقاصد ۹۴؍؍کشف الخفاء ۱؍۲۲۷)
٭لا تجعلوا آخر طعامکم ماء ۔
ترجمہ : کھانے کے آخر میں پانی مت پیو۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ۴/۴۶۵)
کھانے کے شروع اور اخیرمیں نمک کھانا
٭علیک یا علی بالملح فانہ شفاء من سبعین داء الجذام والبرص والجنون۔
ترجمہ : اے علی! نمک ضرور استعمال کرو اس لئے کہ وہ ستر بیماریوں سے شفا کا سبب ہے جن میںسے کوڑھ ،برص اور پاگل پن بھی ہیں۔