رشتہ داری میں نکاح
٭لا تنکحوا القرابۃ فان الولد یخلق ضاویا۔
ترجمہ : رشتہ داروں میں نکاح مت کیا کرو ، اس لئے کہ اس سے بچہ کمزور پیدا ہوتا ہے۔
تحقیق : یہ رسول اللہ اکا کلام نہیں ہے ۔
( المغنی ۳۸۷ ؍؍ التذکرۃ ۱۲۷؍؍ الفوائد المجموعۃ ۱۷۱)
جماع کی فضیلت
٭ان الرجل لیجامع اھلہ فیکتب لہ اجر ولد ذکر قاتل فی سبیل اللہ فقتل ۔
ترجمہ : کوئی آدمی جب اپنی بیوی سے صحبت کرتا ہے تو اتنا ثواب ملتا ہے کہ گویا اس کا ایک بیٹا اللہ کے راستے میں لڑتا لڑتا شہید ہوگیا ہو۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔
(التذکرۃ۱۲۶؍؍ الفوائد المجموعۃ ۱۶۹؍؍ المغنی عن حمل الاسفار ۴۰۳)
حاملہ کی فضیلت
٭اما ترضی احداکن انھا اذا کانت حاملا من زوجھا وھو