خلاف ایک سازش قرار دیا ہے۔ ( رحمۃ اللہ الواسعہ ۳؍۱۳۰)
تحقیق طلب مروجہ احادیث
یہاں کچھ ایسی احادیث نقل کی جاتی ہیں جو عام طور پر سنی جاتی ہیں ، لیکن ان کا حال معلوم نہیں ہوسکاہے، نہ اس کا موضوع ہونا معلوم ہوا ہے اور نہ معتبر ہونا، تاکہ سب اس کی تحقیق کرنے کی کوشش کرے ، اور جب تک حقیقت واضح نہ ہو اس کو بیان کرنے سے احتراز کیا جائے، اگر کسی کو کسی روایت کے متعلق کوئی علم ہو تو احقر کو مطلع کریں۔
٭حضرت موسی ں بیمار ہوئے ، انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی ، اللہ تعالی نے حکم فرمایا کہ فلاں پودا کھاؤ، حضرت موسیؑ نے اسے کھایا تو اللہ تعالی نے انہیں شفا دے دی ، پھر جب دوسری مرتبہ بیمار ہوئے تو بغیر اللہ سے دعا کئے وہ ہی پودا پھر کھالیا لیکن اس مرتبہ شفایاب نہیں ہوئے ، اللہ تعالی نے فرمایا کہ اے موسی ! شفا میرے ہاتھ میں ہے ، پہلی مرتبہ میں نے اس پودے میں شفا رکھی تھی اس لئے آپ کو صحت ملی ، اور دوسری مرتبہ میں نے اس میں شفا نہیں رکھی تھی۔
٭استاذ کی مار سے جہنم کی آگ حرام ہوجاتی ہے۔
٭جنتی حور کو دیکھ کر ۷۰ سال تک مدہوش رہے گا ، اور حور داعی کو دیکھ کر ۷۰ سال مدہوش رہے گی۔
٭ داعی یا گشت کرنے والے سے لگ کر جو ہوا گذرے گی وہ ہوا جہاں جہاں چلے گی ہدایت کے فیصلے ہوں گے۔