۱۵-المنار المنیف
ابن قیم جوزی ؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔م ۷۵۱ھ
۱۶-الآثار المرفوعۃ
علامہ عبد الحیی لکھنویؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔م ۱۳۰۴ھ
۱۷-الاباطیل و المناکیر
حسین الجوزقانی ؒ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔م ۵۴۳ھ
وضع کی کچھ علامتیں ہوتی ہیں
موضوع روایت کو پہچاننے کے لئے چند علامتیں ہیں جن کی مدد سے محدثین کسی روایت کے موضوع ہونے کا پتہ لگاتے ہیں، وہ علامات دو طرح کی ہیں،کبھی سند سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حدیث رسول اللہا کی طرف جھوٹی منسوب ہے، اور یہی اکثری صورت ہے ، اور کبھی اس کا اندازہ متن حدیث سے لگا یا جاتا ہے، متن حدیث میں کچھ ایسے عیوب ہوتے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سید البشر ا کا کلام نہیں ہو سکتا ۔
سند میں وضع کی علامات
سند حدیث میں کسی راوی کے جھوٹا ہونے کی وجہ سے حدیث موضوع کہلاتی ہے ، راوی کے جھوٹ کی چند علامتیںیہ ہیں:
٭راوی ایسے شیخ سے روایت کرے جس سے اس کی ملاقات کانہ ہوناثابت ہو، مثلاً اس کی وفات کے بعد پیدا ہوا ہو ، یا کسی ایسی جگہ پر کسی شیخ سے سننے کا دعوی کرر ہا ہو جہاں وہ شیخ زندگی میں کبھی نہ گئے ہوں، جیسے مامون بن احمد ہروی نے دعوی کیا کہ اس نے ہشام