بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
حامدا و مصلیا
اہمیت وحی
اسلام ؛احکامات الہی کو ماننے اور اس پر عمل کرنے کا نام ہے ، اور احکامات الہی کا جاننا وحی پر موقوف ہے ، وحی کے ذریعے ہی اوامر و نواہی ، حلال و حرام اور مستحب و مکروہ کا علم ہوتا ہے ، اور تحصیل علم کے بعد ان پر عمل ممکن ہے ، بغیر وحی کے نہ علم کا حصول ممکن ہے ، اور نہ ہی عمل کا تصور ہوسکتا ہے۔
رسول اللہا کو امت تک پہنچانے کے لئے اپنے رب کی طرف سے جو پیغام ملا اس کو وحی کہا جاتا ہے ، وحی وہ دستور زندگی ہے جس کے مطابق زندگی گزار نے سے خالق زندگی کا وعدہ ہے کہ وہ دارین کی سعادتوں سے ہمکنار کرے گا ،اسی سے تخلیق عالم کے مقصد کی تکمیل ہوتی ہے ، اسی سے خالق و مخلوق کا رشتہ جڑا ہوا ہے ،یہ وسیع عالم کی نیرنگیاں ، بلند آسمانوں کی پہنائیاں ، سمندوں کی گہرائیاں، بادلوں سے باتیں کرنے والے پہاڑوں کی بلندیاں ، اندھیری راتوں میں ٹمٹمانے والے ستاروں کی رعنائیاں ،آفتاب و ماہتاب کی ضیاء پاشیاں ، لالہ و گل کی حسن آفرینیاں، سن وماہ اور شب و روز کی تبدیلیاں ، روز افزوں ہونے