صفت کا حامل اور قابل اعتماد ہے، تمیم جیسا شخص تابعین اور ان کے بعد کے لوگوں میں ڈھونڈنے سے بھی کہاںملے گا۔
علامہ ذہبی ؒ کی چشم کشا تحریر
علامہ ذہبیؒ نے نصیحت کے انداز میں صحابہ کے طرز اور اپنے دور کے لوگوں کے عمل کا موازنہ کیا ہے جو دل کی آنکھیں کھولنے اور تنبیہ حاصل کرنے کے لئے معاون بن سکتا ہے، ان کی عبارت یہ ہے
کان عمر ؓ یقول : اقلوا الحدیث عن رسول اللہ ﷺ وزجر غیر واحد من الصحابۃ عن بث الحدیث ، وھذا مذھب لعمر و غیرہ، فباللہ علیک اذا کان الاکثار من الحدیث فی دولۃ عمر کانوا یمنعون منہ مع صدقھم و عدالتھم و عدم الاسانید بل ھو غض لم یشب فما ظنک بالاکثار من روایت الغرائب والمناکیر فی زماننا مع طول الاسانید و کثرۃ الوھم والغلط ، فبالحری ان نزجر القوم عنہ فیالیتھم یقتصرون علی روایۃ الغریب والضعیف، بل یروون واللہ الموضوعات والاباطیل والمستحیل فی الاصول والفروع والملاحم والزھد، نسأل اللہ العافیۃ۔(سیر اعلام النبلاء۔-ترجمۃ ابی ھریرۃ-۲/۶۰۱)
حضرت عمرؓ کہا کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ سے حدیث کم بیان کرنا، اور ایک