ترجمہ : جو اپنے کسی بھائی کی خواہش کو پورا کرے گا اللہ تعالی اس کی مغفرت فرمادیںگے، اور جس شخص نے اپنے مومن بھائی کو راضی کیا اس نے اللہ کو راضی کیا۔
تحقیق : محدثین نے وضاحت کی ہے کہ یہ روایت موضوع ہے۔
(المغنی ۳۵۷ ؍؍ تذکرۃالموضوعات۶۷)
٭من لذذ اخاہ بما یشتھی کتب اللہ لہ الف الف حسنۃ و محی عنہ الف الف سیئۃ و رفع لہ الف الف درجۃ و اطعمہ اللہ من ثلاث جنات جنۃ الفردوس و جنۃ عدن و جنۃ الخلد۔
ترجمہ : جس نے اپنے بھائی کی خواہش کو پورا کرکے اس کو لذت پہنچائی اس کے لئے اللہ تعالی ایک کروڑ نیکیاں لکھیںگے اور ایک کروڑ گناہ معاف کریںگے، اور ایک کروڑ درجے بلند کریںگے، اور اس کو تین جنتوں سے کھانا کھلائیںگے جنت الفردوس، جنت عدن اور جنت الخلد۔
تحقیق : یہ بھی موضوع ہے۔(المغنی ۳۵۸ ؍؍ الفوائد المجموعۃ ۱۰۴ ؍؍تذکرۃ الموضوعات۶۷؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۲/۱۲۹)
علم کے فضائل
٭ علماء امتی کانبیاء بنی اسرائیل ۔
ترجمہ : میری امت کے علماء بنی اسرائیل کے انبیاء جیسے ہیں۔