احکامات و ہدایات
وضع حدیث پر وعیدیں
رسول اللہ ﷺ کی طرف کسی بات غلط منسوب کرنا یعنی جو بات آپ ﷺ نے نہیں فرمائی اس کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ رسول اللہ ﷺ کا فرمان ہے بڑا سخت گناہ ہے ، اس پر بہت ساری وعیدیں احادیث میں آئی ہیں، جن میں سے ذیل میں کچھ احادیث نقل کی جاتی ہیں:
(۱) مَنْ تعمَّدَ علیَّ کذِبًا فلْیَتَبوَّأْ مَقْعَدَہٗ مِنَ النَّارِ۔
’’جس نے مجھ پر جان کر جھوٹ بولا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنالے‘‘ ۔
(۲)لا تکذبُوْا علیَّ فانہٗ مَنْ کذبَ علیَّ فلْیَلِجِ النَّارَ۔
’’مجھ پر جھوٹ مت بولو اس لئے کہ جو مجھ پر جھوٹ بولے اس کو چاہئے کہ وہ جہنم میں داخل ہو جائے‘‘ ۔
(۳)مَن یَقُلْ علی مَا لَمْ اَقُلْ فلْیَتبوَّأْ مقعدَہٗ مِن النارِ۔
ترجمہ :جو میری طرف ایسی بات کی نسبت کرے جو میںنے نہیں کہی اس کو چاہئے