گدھے پر اترتا ہے اوربازار کی قیمتیں طے کرتا ہے‘‘ ۔
لوکان الارز رجلا لکان حلیما ما اکلہ جائع الا اشبعہ۔
(تذکرۃ الموضوعات ۱۴۸)
’’اگر چاول آدمی ہوتا تو بردبار ہوتا ، جو بھوکا شخص بھی اس کو کھاتا ہے وہ اس کو شکم سیر کر دیتا ہے‘‘۔
لو یعلم الناس ما فی الحلبۃ لاشتروھا بوزنھا ذھبا۔
( الاسرار المرفوعۃ ۲۸۹)
’’اگر لوگوں کو میتھی کے فوائدمعلوم ہوجاویں تو اس کے وزن کے برابر سونے کے بدلے اس کو خریدیں‘‘۔
٭ جو روایت قرآن ، حدیث متواتر یا اجماع قطعی کے خلاف ہو اسی طرح جو عقل کے بالکل خلاف ہو کہ اس میں کسی تاویل کی گنجائش نہ ہو ، جیسے۔۔۔
یأتی علی جھنم یوم ما فیھا من بنی آدم احد تخفق ابوابھا کأنھا ابواب الموحدین۔ (اللآلی المصنوعۃ ۲/۴۶۶)
’’جہنم پر ایک دن ایسا آئے گا کہ اس میں بنی آدم میںسے کوئی بھی نہ ہوگا ، اس کے دروازے بج رہے ہوں گے گویا وہ موحدین کے دروازے ہوں‘‘۔
ان الناس یدعون یوم القیامۃ بامھاتھم۔ (الاسرار ۴۷۳)
’’بلا شبہ سب لوگ قیامت کے دن ان کی ماؤں کی طرف منسوب کرکے بلائے جائیں گے‘‘۔