تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔( المغنی۵۲۰؍؍الاسرار ۳۰۰؍؍ کشف الخفاء ۲/۲۲۴؍؍ تذکرۃ الموضوعات ۳۶؍؍ الفوائد المجموعۃ ۴۵)
٭طال شوق الابرار الی لقائی و انا الی لقائھم اشد شوقا۔
ترجمہ : نیک لوگ کو میری ملاقات کا اشتیاق طویل ہوگیا، اور میں ان کی ملاقات کا سب سے زیادہ مشتاق ہوں۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔( المغنی ۷۱۰ ؍؍ التذکرۃ ۱۹۶)
٭ما النار فی الیبس باسرع من الغیبۃ فی حسنات العبد
ترجمہ : خشک گھاس میں آگ اتنی تیزی سے نہیں چلتی جتنی تیزی سے غیبت بندے کی نیکیوں میں چلتی ہے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔( المغنی۸۲۲ ؍؍کشف الخفاء ۲/۲۲۷؍؍ الاسرار المرفوعۃ ۳۰۱؍؍تذکرۃ الموضوعات۱۶۹)
٭الناس نیام فاذا ماتوا انتبھوا ۔
ترجمہ : لوگ سوئے ہوئے ہیں جب موت آئے گی تب بیدار ہوںگے۔
تحقیق : یہ حدیث رسول ﷺ نہیں ہے بلکہ حضرت علی ؓ کا قول ہے ۔
(کشف الخفاء ۲/۳۷۴؍؍ الاسرار المرفوعۃ ۳۵۳ ؍؍المغنی۹۹۳ ؍؍تذکرۃ الموضوعات۲۰۰ ؍؍ المقاصد الحسنۃ ۴۴۲)