٭انی ادنی ما اصنع بالعبد اذا آثر شھوتہ علی طاعتی ان احرمہ لذۃ مناجاتی۔
ترجمہ : جن بندہ اپنی خواہشات کو میری اطاعت پر مقدم کردیتا ہے تو اس کے ساتھ سب ادنی معاملہ یہ کرتا ہوں کہ اس کو میری مناجات سے محروم کردیتا ہوں۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ ( المغنی۱۰۰۶ ؍؍ التذکرۃ ۱۷۲)
٭من اجلال اللہ تعالی و معرفۃ حقہ ان لا تشکو وجعک و لا تذکر مصیبتک
ترجمہ : اللہ تعالی کا اکرام اور ان کے حق کی معرفت میں سے یہ بات ہے تو تیری درد کا شکوہ نہ کرے، اور تیری مصیبت کا ذکر نہ کرے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
( الفوائد المجموعۃ ۳۱۵ ؍؍ المغنی۱۰۱۷؍؍ تذکرۃ الموضوعات ۱۸۹)
٭ان اللہ تعالی یبغض الشاب الفارغ۔
ترجمہ : اللہ تعالی فارغ رہنے والے جوان کو ناپسند فرماتے ہیں۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
(المغنی۱۰۱۷؍؍الفوائد المجموعۃ ۱۹۰ ؍؍ تذکرۃ الموضوعات ۱۳۴)
٭ان النبی ﷺ سأل ربہ فی ذنوب امتہ فقال یا رب اجعل حسابھم الی لئلا یطلع علی مساویھم غیری فاوحی اللہ