ترجمہ : جو شخص اپنی بیوی کی بد اخلاقی پر صبر کرے گا اس کو اللہ تعالی اتنا اجر دیںگے جتنا ایوبؑ کو ان کی مصیبت پر دیا تھا، اور جو عورت اپنے شوہر کی بداخلاقی پر صبر کرے گی اس کو اللہ تعالی فرعون کی بیوی حضرت آسیہ کے برابر ثواب دیںگے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔ ( المغنی ۳۹۰ ؍؍ السلسلۃ ج۲ رقم الحدیث۶۲۷ ؍؍ تذکرۃ الموضوعات ۱۲۸ ؍؍الفوائد المجموعۃ ۱۷۵)
٭خیر تجارتکم البز وخیر صناعتکم الخرز
ترجمہ : سب سے بہترین تجارت کپڑے کی تجارت ہے، اور سب سے بہترین کاریگاری سلائی ہے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے ۔( الاسرار ۲۰۰ ؍؍کشف الخفاء ۱/۴۴۰ ؍؍تذکرۃ الموضوعات ۱۳۵؍؍ المغنی۴۲۹؍؍ الفوائد المجموعۃ ۱۹۱)
٭ما من لیلۃ الا ینادی مناد یا اھل القبور من تغبطون ؟ قالوا نغبط اھل المساجد لانھم یصومون ولا نصوم و یصلون و لا نصلی و یذکرون اللہ و لا نذکر ہ
ترجمہ : ہر رات ایک منادی اعلان کرتا ہے کہ اے قبر والوں ! تمہیں کن لوگوں پر رشک آتا ہے، وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم مسجد والوں پر رشک کرتے ہیں، کیوں کہ وہ روزہ رکھتے ہیں جبکہ ہم اس پر قادر نہیں ہیں، اور وہ نماز پڑھتے ہیں اور ہم نماز سے محروم ہیں، اور وہ اللہ کا ذکر کرتے ہیں اور ہم نہیں کر سکتے۔