٭القلب بیت الرب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دل اللہ کا گھر ہے ۔
تحقیق : یہ بھی حدیث نہیں ہے ۔(المقاصد ۳۰۸؍؍ الاسرار ۲۵۸)
٭التکبر علی المتکبر صدقۃ ۔
ترجمہ : متکبر کے ساتھ تکبر کرنا صدقہ ہے ۔
تحقیق : بقول محدثین یہ حدیث نہیں ہے ۔
( الاسرار المرفوعۃ ۱۷۵؍؍ کشف الخفا ء ۱/۳۵۹۔)
٭الیقین الایمان کلہ۔۔۔۔۔۔۔ یقین ہی پورا ایمان ہے۔
تحقیق : یہ رسول اللہ ﷺکی حدیث نہیں ہے ، بلکہ حضرت ابن مسعود ؓ کا کلام ہے، امام بخاری نے اس کو کتاب الایمان میں تعلیقاً بیان کیا ہے ۔
( الاسرار ۳۷۹؍؍ التذکرۃ ۱۱؍؍کشف الخفاء ۲/۴۸۸)
٭حب الوطن من الایمان ۔
ترجمہ : وطن سے محبت کرنا ایمان میں سے ہے ۔
تحقیق : علماء نے تصریح کی ہے یہ بھی حدیث نہیں ہے ۔
(المقاصد ۱۸۳؍؍ التذکرۃ ۱۱؍؍ کشف الخفاء ۱؍۳۹۳؍؍الاسرار ۱۸۹)
٭لعن اللہ الفروج علی السروج ۔
ترجمہ : سواری پر سوارہونے والی عورتوں پر اللہ کی لعنت ہے۔