’’ ان الفاظ سے مجھے کوئی حدیث نہیں ملی‘‘۔ (نوادر الحدیث۴۳۸)
٭الصلوۃ معراج المؤمن ۔۔۔۔۔نماز مومن کی معراج ہے ۔
حکم : یہ حدیث نہیں ہے۔ (الیواقیت الغالیہ ۲؍۶۳)
٭ صلوۃ بخاتم تعدل سبعین بغیر خاتم ۔
ترجمہ : انگوٹھی پہن کر پڑھی ہوئی نماز بغیر انگوٹھی کے پڑھی ہوئی ستر نمازوں کے برابر ہے ۔
تحقیق : علماء نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے ۔
(المقاصد الحسنۃ ۲۶۳؍؍ الاسرار المرفوعۃ ۲۳۴؍؍ التذکرۃ ۱۵۸)
٭من صلی خلف عالم تقی فکأنھا صلی خلف نبی۔
ترجمہ : جس نے کسی متقی عالم کے پیچھے نماز پڑھی گویا اس نے نبی کے پیچھے نماز پڑھی۔
تحقیق : یہ روایت ہدایہ اور دیگر فقہ کی کتابوں میں بیان کی گئی ہے، لیکن اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (التذکرۃ ۴۰ ؍؍ المقاصد ۳۰۴ ؍؍ رد المحتار ۲؍۲۵۸)
٭اذا قـام العبد الی صلوتہ قام معہ سبعـۃ شیاطین احدھم یسمی کنع والآخـر یسـمی کنس و الآخر یسمی تعلیـھم الخ
ترجمہ : جب بندہ نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہے تو اس کے ساتھ سات شیطان بھی