تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ۔ (تنزیہ الشریعۃ ص۲۸۴)
٭ من علم اخاہ آیۃ من کتاب اللہ فقد ملک رقبتہ
ترجمہ : جس نے اپنے مومن بھائی کو کتاب اللہ کی ایک آیت سکھائی وہ اس کا مالک ہو گیا ۔
تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے ۔
(تنزیہ الشریعۃ ۲۸۴؍؍ الاسرار المرفوعۃ ۳۳۹)
٭طلب العلم فریضۃ علی کل مسلم و مسلمۃ۔
ترجمہ : علم کا طلب کرنا فرض ہے ہر مسلمان مرد اور عورت پر۔
تحقیق : اس حدیث میں ’’مسلمۃ‘‘(مسلمان عورت) کی زیادتی ثابت نہیں ہے ( مسلم تک ہی حدیث کے الفاظ ہیں) ۔ (نوادر الحدیث ۴۱۶)
٭ما اوتی قوم المنطق الا منعوا العمل
ترجمہ : جو قوم بھی کلام میں الجھ گئی وہ عمل سے رک گئی۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔
( الاسرار المرفوعۃ ۳۰۱؍؍ المغنی ۵۲ ؍؍تذکرۃ الموضوعات ۲۴)
٭من فتنۃ العالم ان یکون الکلام احب الیہ من الاستماع۔
ترجمہ : عالم کا ایک فتنہ یہ ہے کہ بات سننے سے زیادہ کلام کرنا اس کو محبوب ہو۔