طرف متوجہ ہوںگے اور کہیںگے کہ ہم اپنے رب سے کس چیز کی تمنا کریں علماء ان کو جواب دیںگے کہ فلاں فلاں چیز کی تمنا کرو پس وہ دنیا کی طرح جنت میں بھی علماء کے محتاج ہوںگے۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ۔ (تنزیہ الشریعۃ۱۷۶)
٭اطلبوا العلم من المھد الی اللحد۔
ترجمہ : علم حاصل کرو گہوارے سے قبر تک۔
تحقیق : یہ رسول اللہا کا کلام نہیں ہے۔ (قیمۃ الزمن عند العلماء)
٭من خرج یطلب بابامن العلم لینتفع بہ و یعلمہ غیرہ کتب اللہ لہ بکل خطوۃ عبادۃ الف سنۃ۔
ترجمہ : جو شخص علم کے کسی باب کو طلب کرنے کے لئے نکلا تاکہ اس سے خودبھی فائدہ اٹھائے اور دوسروں کو بھی سکھائے تو اللہ اس کے ہر قدم کے عوض ایک ہزار سال کی عبادت کا ثواب لکھیں گے۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے۔ (تنزیہ الشریعۃ ص۱۸۰)
٭یا علی! اتخذ لک نعلین من حدید وافنھما فی طلب العلم ۔
ترجمہ : اے علی! لوہے کے دو چپل بنائو اور ان کو طلب علم میں ختم کردو۔