٭ الا احدثکم عن اجر ثلاثۃ اجر المعلمین و المؤذنین والائمۃ حرام۔
ترجمہ : کیا میں تم کو تین طرح کے لوگوں کی اجرت کے متعلق نہ بتاؤں ؟ معلمین ، مؤذنین اور ائمہ کی اجرت حرام ہے۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے۔(تنزیہ الشریعۃ ۱؍ ۲۵۵، اللآلی المصنوعۃ)
٭من تعلم بابا من العلم لیعلمہ الناس ابتغاء وجہ اللہ اعطاہ اللہ اجر سبعین نبیا۔
ترجمہ : جس نے علم کا ایک باب سیکھا تاکہ اللہ کی رضاکے لئے لوگوں کو سکھائے اللہ اس کو ستر نبیوں کا ثواب عطا کریںگے۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ۔ (تنزیہ الشریعۃ۱۷۵)
٭ان اھل الجنۃ لیحتاجون الی العلماء فی الجنۃ و ذالک انھم یزورون اللہ فی کل جمعۃ فیقول تمنوا علی ما شئتم فیلتفتون الی العلماء فیقولون ماذا نتمنی علی ربنا فیقولون تمنوا کذا وکذا فھم یحتاجون الیھم فی الجنۃ کما یحتاجون الیھم فی الدنیا۔
ترجمہ : جنت والے جنت میں بھی علماء کے محتاج ہوںگے اور وہ اس طور پر کہ جنتی ہر جمعہ کو اللہ کی زیارت کریںگے اللہ تعالی فرمائیںگے کہ جوچاہو تمنا کروپس وہ علماء کی