بکل حرف ثواب ستین شھرا، وکتب اللہ بکل حدیث عبادۃ سنۃ۔
ترجمہ : جب طالب علم استاذ کے سامنے بیٹھتا ہے تو اللہ تعالی اس طالب علم پر رحمت کے سترد روازے کھول دیتے ہیں ، اور ان کے پاس سے اس حال میں کھڑا ہوتا ہے کہ وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوجاتا ہے کہ گویا اس کی ماںنے آج ہی اسے جنا ہو، اور اللہ تعالی اس کو ہر حرف کے بدلے ساٹھ مہینوں کا ثواب عطا کرتے ہیں ، اور ہر حدیث کے عوض اللہ اس کے لئے ایک سال کی عبادت کا ثواب لکھتے ہیں ۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ۔
( التذکرۃ للفتنی ۱۹؍؍ کشف الخفاء ۱/۱۰۲؍؍ الفوائد المجموعۃ ۳۶۵)
٭ معلم الصبیان اذا لم یعدل بینھم کتب یوم القیامۃ مع الظلمۃ۔
ترجمہ : بچوں کو پڑھانے والا اگر ان کے درمیان انصاف نہیں کرے گا تو قیامت کے دن ظالموں کے ساتھ لکھا جائے گا۔
تحقیق : یہ حدیث نہیں ہے ۔ (تنزیہ الشریعۃ ۲۵۲؍؍ الاسرار ۳۱۰)
٭جاء رجل من الانصار فقال یا رسول اللہ اذا حضرت جنازۃ و حضر مجلس علم ایھما احب الیک ان اشھد ؟ فقال ان کان للجنازۃ من یتبعھا ویدفنھا فان مجلس حضور