مجلس میں شرکت کی، اور جو دنیا میں میرے پاس بیٹھے گا قیامت کے دن میرے پاس بٹھایا جائے گا۔
تحقیق : محدثین نے صراحت کی ہے کہ یہ روایت موضوع ہے ۔
( الاسرار۳۳۱ ؍؍ التذکرۃ ۱۹؍؍ کشف الخفاء ۲؍۲۸۹)
٭الانبیاء قادۃ و الفقھاء سادۃ و مجالستھم زیادۃ۔
ترجمہ : انبیاء رہبر ہیں ،فقہاء سردار ہیں ، اور ان کی مجالس فیضیابی کا سبب ہے ۔
تحقیق : یہ موضوع روایت ہے ۔
(الاسرار ۱۰۰ ؍؍التذکرۃ للفتنی ۱۸؍؍ الفوائد المجموعۃ ص۳۶۴)
٭اجتمعوا و ارفعوا ایدیکم فاجتمعنا و رفعنا ایدیناثم قال اللھم اغفر للمعلمین ثلاثا کیلا یذھب القرآن واعز العلماء کیلا یذھب الدین ۔
ترجمہ : سب جمع ہوجاؤ اور ہاتھ اٹھاؤ پس ہم جمع ہوئے اور ہاتھ اٹھا ئے پھر آپ ا نے دعا کی کہ اے اللہ !معلمین کی مغفرت کر آپ ا نے تین مرتبہ دہرایا (پھر کہا ) تاکہ قرآن چلا نہ جائے، اور علماء کو عزت عطا فرما تاکہ دین نہ چلا جائے۔
تحقیق : محدثین کے بقول یہ موضوع روایت ہے۔
(کشف الخفاء ۱/۶۳ ؍؍ التذکرۃ ۱۹؍؍الاسرار ۱۰۷؍؍ اللآلی المصنوعۃ۱/۱۹۹)
٭اللھم اغفر للمعلمین واطل اعمارھم وبارک لھم فی