النار۔
ترجمہ : جب استاذ بچہ کو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھاتا ہے اور بچہ اس کو پڑھتا ہے تواسکی وجہ سے اللہ تعالی اس بچہ کے لئے اور اس کے والدین کے لئے اور استاذ کے لئے جہنم سے براء ت لکھ دیتے ہیں۔
تحقیق : علامہ محمد بن طاہر پٹنی ؒنے لکھا ہے یہ روایت موضوع ہے ۔
( تذکرۃ الموضوعات للفتنیؒ ۸۰)
٭ان العالم والمتعلم اذا مرا بقریۃ فان اللہ یرفع العذاب عن مقبرۃ تلک القریۃ اربعین یوما۔
ترجمہ : جب عالم اور طالب علم کسی بستی سے گزرتے ہیں تو اللہ تعالی اس بستی کے قبر ستان سے چالیس دن عذاب ہٹا دیتے ہیں۔
تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے۔(یہ روایت شرح عقائد میں بیان کی گئی ہے)۔ (الاسرار المرفوعۃ ۱۴۳؍؍ کشف الخفاء ۲۵۴)
٭من زار العلماء فکأنما زارنی ومن صافح العلماء فکأنما صافحنی ومن جالس العلماء فکأنما جالسنی ومن جالسنی فی الدنیا اجلس الی یوم القیمۃ۔
ترجمہ : جس نے علماء کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی ،اور جس نے علماء سے مصافحہ کیا اس نے گویا مجھ سے مصافحہ کیا ، اور جو علماء کے پاس بیٹھا گویا اس نے میری