وجہ سے جو ان کے دل میں جمی ہو ئی ہے ۔
تحقیق : یہ حدیث نہیں ہے ۔ (المقاصد الحسنۃ ۳۶۹)
٭قال لی جبریلؑ لیبک الاسلام علی موت عمرؓ۔
ترجمہ : جبرئیل نے مجھے بتایا کہ عمر کی موت پر اسلام روئے گا۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے۔( المغنی۱۲۲۳؍؍تذکرۃ الموضوعات ۹۴)
٭انّ بلالا یبدّل الشینَ سینًا۔
ترجمہ : حضرت بلال صشین کی جگہ سین پڑھتے تھے (یعنی اذان میں اشھد کی جگہ اسھد پڑھتے تھے )
٭سینُ بلالٍ عندَ اللّٰہ شینٌ۔
ترجمہ : حضرت بلال صکی سین اللہ تعالی کے نزدیک شین ہے۔
تحقیق : ان دونوں روایتوں کی کوئی اصل نہیں ہے۔
(ا لمقاصد ۲۴۷؍؍ التذکرۃ ۱۰۱؍؍ الاسرار ۲۲۵ ؍؍ کشف الخفاء ۱؍۵۳۰)
٭اصحابی کالنّجوم بایّھم اقتدیتُم اھتدیتُم۔
ترجمہ : میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں ان میں سے جنکی بھی اقتدا کروگے راہ پاجائوگے۔
تحقیق : حضرت شیخ یونس صاحب دامت برکاتہم نے نوادر الحدیث میں مفصل کلام کیا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ: