٭اول ما خلق اللہ نوری۔
تحقیق : یہ حدیث قطعا باطل ہے۔ (علمی خطبات ۱؍۹۰)
٭اذا سئلتم اللہ فاسئلوہ بجاھی ، فان جاھی عند اللہ عظیم۔
ترجمہ : جب تم اللہ سے کوئی دعا مانگو تو میرے مرتبے کے وسیلے سے دعا مانگو، اس لئے کہ میرا رتبہ اللہ کے یہاں بڑا ہے۔
تحقیق : اس کی کوئی اصل نہیں ہے۔ (مجموع فتاوی ابن باز۲۶/۲۲۲)
٭جب آپ ا دنیا میں تشریف لائے تو ابر کا ایک ٹکڑا آیا اور آپ ا کو اٹھا کر لے گیا ، اور ایک منادی نے آواز دی کہ محمد کو ملکوں ملکوں پھراؤ، اور سمندروں کی تہوں میں لے جاؤ، ان کو آدم ں کا خلق ، شیثں کی معرفت ، نوحںکی شجاعت، ابراہیمںکی دوستی،اسماعیلں کی زبان، اسحاقں کی رضا، صالح ں کی فصاحت، لوطں کی حکمت، موسی ں کی سختی، ایوب ںکا صبر، یونسں کی طاعت، یوشعں کا جہاد، داؤد ںکی آواز، دانیالں کی محبت، الیاسں کا وقار ، یحییں کی پاک دامنی ، اور عیسیں کا زہد عطا کرو ، اور تمام پیغمبروں کے اخلاق میں ان کو غوطہ دو۔
یہ ایک حدیث کا حصہ ہے جوبیان میں سناگیا ہے ، اس حدیث کے متعلق حافظ قسطلانی ؒ نے تصریح کردی ہے کہ اس میں سخت نکارت ہے۔(سیرۃ النبی ۳؍۴۰۷)
٭حضرت عبد اللہ سے شادی نہ ہونے کے غم میں دو سو عورتوں نے جان دے