٭لولامحمدٌ ما خلقت آدم و لولا محمدٌ ما خلقتُ الجنۃَ و لا النارَ ۔
ترجمہ : اگر محمد انہ ہوتے تو میں آدم کو پیدا نہ کرتا، اور اگر محمدا نہ ہوتے تو میں جنت اور دوزخ کو پیدا نہ کرتا ۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے، اس کے بارے میں حافظ ذہبی ؒ فرماتے ہیں اظنہ موضوعا (میرے گمان میں یہ حدیث موضوع ہے) اور ابن حجرؒ نے ان سے اتفاق کیا ہے۔
٭لولا محمد لما خلقتک۔
ترجمہ : اگر محمد انہ ہوتے تو میں آپ (آدم ) کو پیدا نہ کرتا۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے، علامہ ذہبی ؒ نے مستدرک کی تعلیقات میں اس کو موضوع کہاہے ، اور میزان میں لکھا کہ یہ خبر باطل ہے ، اور حافظ ابن حجرؒ نے ان سے موافقت کی ہے ، ابن قیم جوزی ؒ نے ابن تیمیہؒ سے اس کا موضوع ہونانقل کیا ہے ، اور خود ان سے اتفاق کیا ہے ۔
تحقیق : یہ آخری تین روایتیں حضرت شیخ الحدیث مولانا یونس صاحب دامت برکاتہم کی کتاب سے نقل کی گئی ہیں ، ان روایتوں کے ذکر کے بعد حضرت شیخ فرماتے ہیں کہ :
اس تفصیل سے معلوم ہوگیا کہ یہ روایت محدثانہ حیثیت سے پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچتی ، مگر ملا علی قاری ؒ کے سامنے چونکہ ان روایات کی اسانید نہیں ہیں اس لئے انہوں نے حسن ظن