تحقیق : الا ان یشاء اللہ (مگر یہ کہ اللہ چاہے )کی زیادتی موضوع ہے ، کسی جھوٹے نبی نے اضافہ کیا ہے۔ (اللآلی المصنوعۃ ۱؍۲۶۴؍؍ تنزیہ الشریعۃ۱؍ ۳۲۱)
٭لی مع اللّٰہ وقت لا یسعنی فیہ ملکٌ مقربٌ ولا نبیٌّ مرسلٌ۔
ترجمہ : میرا اللہ تعالی کے ساتھ ایک وقت ہے جس میں کسی مقرب فرشتے اور کسی بھیجے گئے نبی کی بھی گنجائش نہیں ہے ۔
تحقیق : علماء نے لکھا ہے یہ حدیث نہیں ہے۔
( الاسرار ۲۹۱؍؍المقاصد ۳۵۶؍؍ کشف الخفاء ۲؍۲۰۲)
٭الفقر فخری وبہ افتخر۔
ترجمہ : فقر میرا فخر ہے، اور اسی پر میں فخر کرتاہوں۔
تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے ۔
(المقاصد ۳۰۰؍؍ الاسرار ۲۵۴؍؍التذکرۃ ۱۷۸)
٭اوتیت(علمت) علم الاولین و الاخرین ۔
ترجمہ : مجھے اگلوں اور پچھلوں کا علم دیا گیا۔
تحقیق : حضرت شیخ یونس صاحب دامت برکاتہم تحریر فرماتے ہیں کہ اب تک ایسی کوئی حدیث نظر سے نہیں گزری۔ (اللآلی المنثورہ ۳۳۶)