بسم اﷲ الرحمن الرحیم!
نذر عقیدت
حقیر پیش کش، بارگاہ خاتم النبیینﷺ کے حضور، جن کی بعثت پر انبیاء کا وہ مقدس سلسلہ ختم ہوا۔ جو حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تھا۔ دین فطرت اسلام اور ضابطۂ حیات قرآن آپؐ ہی کی ذات بابرکات پر مکمل ہوئے اور وحی الٰہی جیسی نعمت منقطع ہوئی۔
اکملت لکم دینکم اسلام کو بس ہے
باقی ہے اگر کچھ تو وہ دنیا کی ہوس ہے
(اکبر الہ آبادی مرحوم)
معذرت کے ساتھ
عرض ہے یہ میرا اخلاقی فرض تھا کہ مرزاغلام احمد قادیانی کے نام کے ساتھ لفظ ’’صاحب‘‘ لکھتا۔ چونکہ خالق کون ومکاں نے خاتم الانبیاء کے صادق رفیق غارسیدنا ابوبکر الصدیقؓ کو اس سے ملقب فرمایا ہے۔ اس لئے کذاب کے نام کے ساتھ لکھا جانا مناسب نہیں۔ ’’اذا خرجہ الذین کفروا ثانی اثنین اذہما فی الغار اذیقول ’’لصاحبہ‘‘ لا تحزن ان اﷲ معنا (التوبہ:۴۰)‘‘
احقر الناس
محمد سلطان نظامی