بھاگنے لگے ، ان سے نفرت کرنے لگے ، ان کی بیوی کے علاوہ سب لوگوںکا انہیں چھوڑ دینا ، انہیں گاؤں کے باہر نکال دینا۔
٭زمین ایک چٹان پر ہے ، اور چٹان بیل کی سینگ پر ہے ، اسی بیل کی حرکت سے زلزلہ آتا ہے ۔
٭شداد کی جنت کا واقعہ اور اس کی ساری تفصیلات۔
٭نمرود کا لنگڑے مچھر سے مرنے کا واقعہ ۔
٭یعقوب ں کا بھیڑیوںسے یوسفں کے بارے میںسوال کرنا اور بھیڑیوں کا جواب دینا۔
یہ ساری روایتیںان کتابوں سے لی گئی ہیں ’’الاسرائیلیات و الموضوعات فی کتب التفسیر‘‘،’’تفسیروں میں اسرائیلی روایات‘‘،اور انہوں نے تفسیر ابن کثیر اور روح المعانی سے نقل کیا ہے ،جن روایتوں کی طرف اختصار کے ساتھ اشارہ کیا گیا ہے وہ ساری اسرائیلی روایات ہیںجو تفسیر کی کتابوں میں داخل ہوگئی ہیں ، ان میں سے کسی چیز کا تذکرہ قرآن و حدیث میں نہیں ملتا ۔
رئیس المحدثین حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ؒصاحب لکھتے ہیں کہ :
تفسیر اور تاریخ کی کتابوں میں جو اسرائیلیات ہیں ان میں سے بیشتر علمائے اہل کتاب سے مروی ہیں ، ان پر کسی حکم شرعی یا کسی اعتقاد کی بنیاد قائم کرنا جائز نہیں ہیں۔
(رحمۃ اللہ الواسعہ ۳؍۱۳۱)
الفوز الکبیر میں شاہ صاحب ؒ نے تفسیر میں اسرائیلی روایت نقل کرنے کو اسلام کے