فائدہ: شہاب عراقی ؒ نے لکھا ہے کہ زہرہ سے زنا کی وجہ سے ہاروت و ماروت کو سزا دیئے جانے کا اعتقاد رکھنے والا کافر ہے ، کیوں کہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے {لا یعصون اللہ فی ما امرھم} (وہ اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے)۔
٭شیطان کاسانپ کے پیٹ میں گھس کرجنت میں جانا۔
٭قوم عمالقہ کی قد و قامت کی مبالغہ آمیز روایتیں مثلا قوم عمالقہ کے ایک آدمی کے موزے کے سایہ میں موسی ؑ کی قوم کے ستر آدمی بیٹھ سکتے تھے، قوم عمالقہ کے ایک آدمی نے موسی ںکی قوم کے بارہ آدمیوں کو جیب میں ڈال دیا۔
٭قوم عمالقہ کے ایک آدمی عوج بن عنق کی عجیب و غریب قد و قامت مثلا وہ سمندر سے مچھلیاں پکڑتا تھا اور سورج پر بھون لیتا تھا ، طوفان نوح میں پہاڑ تو ڈوب گئے مگر پانی اس کے گھٹنے تک بھی نہیں پہنچ سکا ، موسی ؑ کا قد دس ہاتھ تھا ، ان کا عصا دس ہاتھ کا تھا ، موسی ںنے دس ہاتھ بلندی پر اچھل کر اس کو عصا مارا تب جاکر اس کے ٹخنے میں لگا۔
٭کشتی ٔ نوح کی تفصیلات ، مثلا وہ کہاں بنی ؟ کتنے وقت میں بنی؟کس چیز کی تھی ؟ کتنی لمبی کتنی چوڑی تھی ؟ اس کی کتنی منزلیں تھیں ؟ اس میں سے کوئی بات بھی قرآن و حدیث میں نہیں ہے ، اسی طرح ہاتھی کی دم سے سور کا پیدا ہونا، شیر کی پیشانی سے بلی کا پیدا ہونا ، گدھے کے ساتھ شیطان کا سوار ہوجانا یہ سب اسرائیلی خرافات ہیں۔
٭بلقیس کا غلام باندیوں کو مخلوط کرکے بھیجنا ، سلیمان ںکی طرف سے سونے چاندی کی اینٹیںبچھانے کا حکم ، بلقیس کے لئے بال صفا پاؤڈر بنوانا۔
٭حضرت ایوب ںکی بیماری کا اس حد تک پہنچ جانا کہ لوگ ان سے دور