ترجمہ : عمامہ کے ساتھ پڑھی ہوئی نماز بغیر عمامہ کے پڑھی ہوئی پچیس نمازوں کے برابر ہے،اور عمامہ کے ساتھ پڑھی ہوئی جمعہ کی نماز بغیر عمامہ کے پڑھی ہوئی ستر جمعہ کی نمازوں کے برابر ہے ،بلا شبہ فرشتے جمعہ میں عمامہ باندھ کرحاضر ہوتے ہیں ، اور عمامہ باندھنے والوں کے لئے برابر دعا کرتے رہتے ہیںیہاں تک کہ سورج غروب ہوجائے ۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ۔(المقاصد ۲۶۳؍؍ الاسرار المرفوعۃ ۲۳۴؍؍ کشف الخفاء ۲؍۳۱؍؍ التذکرۃ ۱۵۶؍؍تنزیہ الشریعۃ ۲/۱۲۴)
٭الصلوۃ فی العمامۃ تعدل بعشرۃ آلاف حسنۃ ۔
ترجمہ : عمامہ باندھ کر پڑھی ہوئی نمازدس ہزار نیکیوں کے برابر ہے ۔
تحقیق : محدثین نے لکھا ہے کہ یہ روایت موضوع ہے ۔
(المقاصد ۲۶۳؍؍ الاسرار ۲۳۴؍؍ التذکرۃ ۱۵۶؍؍تنزیہ الشریعۃ ۲؍۱۲۴)
٭جمعۃ بعمامۃ افضل من سبعین بلا عمامۃ۔
ترجمہ : عمامہ باندھ کر پڑھی ہوئی جمعہ کی نمازبغیر عمامہ کے پڑھی ہوئی ستر جمعہ کی نمازوں سے افضل ہے۔
تحقیق : علامہ سخاوی ؒنے اور ان سے نقل کرکے علامہ عجلونی ؒنے کہا ہے کہ یہ حدیث ثابت نہیں ہے ۔ ( المقاصد ۲۶۳؍؍کشف الخفاء ۲؍۳۱)
٭ان اللہ و ملائکتہ یصلون علی اصحاب العمائم یوم الجمعۃ ۔