تحقیق : ابن حجر ؒ نے کہا ہے کہ مجھے یہ حدیث کہیں نہیں ملی ۔
(الاسرار ۱۰۰؍؍ المقاصد الحسنۃ ۶)
٭رب قاریٔ(ر- تال) للقرآن والقرآن یلعنہ۔
ترجمہ : کتنے قرآن پڑھنے والے ایسے ہوتے ہیں کہ قرآن ان پر لعنت کرتا ہے۔
تحقیق : یہ رسول اللہا کی حدیث نہیں ہے ، احیاء العلوم میں اس کو بغیر سند کے حضرت انس ؓ کی طرف منسوب کرکے نقل کیا ہے۔
علامہ ابن بازؒ نے لکھا ہے: لا اعلم صحۃ الحدیث عن النبی ﷺ (رسول اللہ ا سے اس حدیث کاثابت ہونا میرے علم میں نہیں ہے) ۔
( مجموع فتاوی ابن باز ۔کتاب الاذکار والادعیۃ ۔ ج۲۶ص۶۱)
حضرت شیخ یونس صاحب دامت برکاتہم نے بھی اس کے حدیث ہونے سے انکار کیا ہے ۔ (الیواقیت الغالیہ ۲/۶۶)
٭اذا خـتم احـدکـم فلیـــقل اللــھم آنـس وحـشــتی فی قبری۔
ترجمہ : جب تم میں سے کوئی شخص قرآن ختم کرے تو یہ پڑھے اللھم آنس وحشتی فی قبری۔
تحقیق : یہ روایت موضوع ہے ، اس میں ایک راوی ’’الجویباری ‘‘مشہور جھوٹا راوی ہے۔ (التذکرۃ ۷۸؍؍ تنزیہ الشریعۃ ۱/۲۹۹)