حاذق و ناقد ہیں ، جن کو راویوں کے حالات اور اسانید کی خرابیاں معلوم ہیں (پس وہ اسانید اور راویوں کی حالت سامنے رکھ کر ہی کسی حدیث کو لیں گے ا ور جن کویہ مہارت نہ ہو وہ ان کتابوں سے احادیث نقل نہیں کر سکتے )۔
چوتھا طبقہ…
(۱) الفردوس للدیلمی (۲)الکامل فی الضعفاء لابن عدی
(۳) تاریخ بغداد (۴) الکفایۃ فی علم الروایۃ
(۵) اقتضاء العلم العمل (۶) موضح اوہام الجمع والتفریق
(۷) حلیۃ الاولیاء لابی نعیم (۸) دلائل النبوۃ لابی نعیم
(۹) معرفۃ الصحابہ (۱۰) تاریخ ابن عساکر
(۱۱)الضعفاء والمجروحین لابن حبان
اس طبقہ کی کتابوں کے متعلق شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ چوتھے طبقے کی روایتوں میں مشغول ہونا ، ان کو جمع کرنا ، اور ان سے مسائل مستنبط کرنا متأخرین کا ایک طرح کا غلو اور تعمق ہے ، اس طبقے کی کتابوں سے علمی معرکوں میں استمداد اور استدلال درست نہیں ۔
پانچواں طبقہ…
پانچویں طبقے میں وہ کتابیں ہیں جو اصل میں حدیث کی کتابیں نہیں ہیں ، بلکہ کسی دوسرے موضوعات پر ہیں ، لیکن ان میں احادیث بھی پائی جاتی ہیں مثلا فقہ ، تاریخ وغیرہ ، اسی طرح واعظین کی تقاریر اور صوفیائے کرام کے ملفوظات بھی اسی طبقے میں آتے ہیں۔
ان کتابوں میں مندرجہ احادیث پر اعتماد کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا درست نہیں