ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
دودھ پینے لگتا ہے ۔ (ملفوظ 128) دشمن کی تالیف قلب : فرمایا کہ دشمن کی تالیف قلب کرنی چاہیے نہ کہ طالب کے دشمن کی اس لیے تالیف قلب کی جاتی ہے وہ طالب بن جائے ۔ 28 ربیع الاول 35 ھ بروز سہ شنبہ (ملفوظ 129) ہر زمانے میں اسکی چیز کی ضروت موجود ہوتی ہے : فرمایا کہ ہر زمانہ کی ضروت کی چیز اللہ پاک اس زمانہ میں ضرور پیدا فرماتے ہیں ۔ چنانچہ پہلے زمانہ میں حافظے عجیب ہوتے تھے اب چونکہ دین تمام مکمل اورمدون ہوگیا اس لیے آج کل ویسے حافظ کی ضرورت نہیں رہی جیسے کہ پہلے ہوتے تھے اسی طرح تجربہ کاروں سے سنا ہے کہ جب پہلے نہریں نہ تھیں تو بارش زیادہ ہوتی تھی اور آجکل اس قدر نہیں ہوتی کیونکہ اس قدر کی ضرورت نہیں ۔ (ملفوظ 130) حافظے اچھے ہوں تو کتابیں دیکھنے کے برابر کوئی چیز نہیں : فرمایا کہ اگر حافظے اچھے ہوں تو کتاب دیکھنے کی برابر کوئی چیز نہیں ۔ کتابوں میں سب ہی کچھ لکھا ہے ۔ 29 ربیع الاول 35 ھ بروز چہار شنبہ (ملفوظ 131) ایک خان صاحب کا عرض حال : ایک خان صاحب ساکن جلال آباد نے ایک سال کی رخصت اس ریاست سے لیکر جس میں کہ وہ ملازم تھے ایک دوسری ریاست میں ملازمت اختیار کی ۔ حضرت والا نے ان سے دریافت فرمایا کہ اب اسباب تو کچھ آپ کا وہاں نہیں رہا ۔ انہوں نے جواب دیا کہ جی اسباب تو وہاں ہے پھر فرمایا کہ وہاں فروخت ہوجائےگا ۔ انہوں نے عرض کیا کہ جی ہاں پھر حضرت والا نے فرمایا کہ بعض اشیاء چار پائی وغیرہ ایسی ہیں کہ جوسال بھر تک رہ نہیں سکتیں اس لیے ان کا علیحدہ کردینا مناسب ہے پھر خاں صاحب نے وہ سرٹیفکیٹ جو ان کے