ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
نماز کے لیے وضو کرتے میں تاج کو دیکھا کہ خانقاہ میں ایک ستون سے لگا ہوا کھڑا ہے انہوں نے بعد ہ وضو کے ملنے کا ارادہ کیا وہ ندارد ہوگیا ۔ شاہ صاحب کہا کہ میں نے ابھی تو دیکھا تھا اس وقت شاہ صاحب کو اس کے انتقال کے خبر نہ تھی پھر لوگوں نے آپ کو خبر دی ۔ ( ملفوظ 494 ) شیخ اکبر کا مکان : فرمایاکہ حضرت حاجی امداداللہ صاحب فرماتے تھے کہ جہاں میں بیٹھتا ہوں یہ مکان شیخ اکبر کا ہے ۔( ملفوظ 495 ) کالے کو اس کی ماں کا پیار : فرمایا کہ کانپور میں ایک کالا لڑکا تھا اس کی ماں اس کو بہت پیار کرتھی اور کہا کرتی تھی کہ ماشاءاللہ ایسا ہے کہ جیسا چیونٹا چمٹا اور ماشاءاللہ اس لیے کہتی تھی تاکہ نظر نہ لگ جائے کبھی رنگ میں فرق نہ آجائے ۔ 26 جمادی الآخر 35 ھ بروز جمعہ ( ملفوظ 496 ) شہری غلطی کا اقرار نہیں کرتے مولانا محمد یعقوب صاحب کی ہیبت : فرمایا کہ شہر والوں میں یہ عادت نہیں کہ اپنی غلطی کا اقرار کریں گانے والے بیچارے اپنی غلطی کا اقرار کرلیتے ہیں شہر والے تو اور اس غلطی کو بناتے ہیں ۔ مولانا محمد یعقوب صاحب میں یہ بات دیکھی کہ ادنی سے طالب علم نے اگر کوئی غلطی بتلادی ۔ تو فورا اقرار کرلیا کہ ہاں بھئی میری غلطی تھی مولانا سے بڑے بڑے بھی دیکھے مگر کسی اور میں یہ بات نہ دیکھی مولانا اپنے ماتحت مدرسین کے پاس کتاب لیکر جا بیٹھتے تھے اور جو بات نہ آتی تھی اس کو پوچھ لیتے تھے پھر اسی سلسلہ میں فرمایا کہ ایک مرتبہ مدرسہ دیوبند میں کسی نے آم بھجے سب طالب علم وہیں آم کھارہے تھے مگر مولانا نے طالب علموں کی طرف پست کرلی تھی ۔ طالب علموں میں جو ثقہ تھے ۔ انہوں نے مولانا کی پناہ لےلی تھی کیونکہ طالب علم آپس میں چپکے چپکے رس وغیرہ ایک دوسرے پر نچوڑ دیتے تھے ۔ پھر مولانا اٹھ کر حجرہ میں چلے اور مولانا محمد قاسم