ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
(ملفوظ 87) مجاہدہ اپنی رائے سے نہیں ہوتا : فرمایا کہ ایک لڑکا میرا عزیز بھنگن کو السلام علیکم کرنے لگا پوچھا گیا کہ یہ کیا حرکت ہے جواب دیا کہ نفس کے خلاف کرتا ہوں حضرت والا نے فرمایا کہ مجاہدہ اپنی رائے سے نہیں ہوا کرتا ۔ (ملفوظ 88) ملامت پختگی کا ذریعہ ہے َ: فرمایا کہ اگر اطاعت حق کرنے والے کو لوگ طعن کریں تو کچھ پرواہ نہ کرنی چاہیے یہ ملامت پختگی کا ذریعہ ہے ۔ خوشا رسائے کوئے ملامت پھر فرمایا کہ ضد ہی کی بدولت جد پیدا ہوتی ہے (ملفوظ 89) ولیمہ کا نیا طرز: ایک حاجی صاحب کے یہاں ولیمہ تھا انہوں نے کھانا مدرسہ میں بھیج دیا تھا فرد افراد دعوت نہ کی تھی حضرت والا نے فرمایا کہ میں نے ہی ان کے پوچھنے پر ان سے کہہ دیا تھا کہ کسی کی بھی دعوت نہ کرو اس میں ایک تو سب سے کہنے کی وقت سے بچ جاؤ گے ۔ دوسرے یہ کہ کسی کی شکایت نہ ہوگی جہاں دل چاہے کھانا بھیج دینا اگر بے وقت پہنچے گا تو دوسرے وقت کھالیں گے ۔ (ملفوظ 90) آدمیوں کی دعوت ہے بیلوں کی نہیں : ایک خان صاحب جو کہ حضرت والا سے بیعت تھے کسی گاؤں سے آئے اور ان کے ساتھ سواری بھی تھی حضرت والا کو جب اطلاع ہوئی تو فرمایا کہ بیلوں کا انتظام وہ خود کرلیں گے ۔ میں نے بتلا رکھا ہے کہ میرے یہاں آدمیوں کی دعوت ہوتی ہے ۔ بیلوں کی نہیں ۔ (ملفوظ 91) اشغال کی حقیقت : ایک مولوی صاحب نے مثنوی کے اس شعر کا مطلب دریافت کیا ۔ ،، چشم بند دگوش بندو لب بہ بند ،، حضرت والا نے فرمایا کہ اس میں مولانا کی مراد اشغال نہیں ہیں بلکہ نامرضیات حق