ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
(ملفوظ 439) حضرت سید صاحب کا دیوبند کے بارے میں ارشاد : فرمایا کہ حضرت سید صاحب نے دیوبند کے متعلق فرمایا تھا کہ یہاں سے بوئے علم آتی ہے پہلے دیوبند میں بہت جہل تھا ۔ (ملفوظ 440) مولانا فضل حق صاحب کا حضرت سیدصاحب کا ادب : فرمایا کہ گنگوہ کے کسی صاحب علم نے تقویہ الایمان کا رد لکھا تھا وہ مولوی فضل حق صاحب کو بہت وہ دورہ میں تھے دکھلایا مولوی صاحب نے ان کو بہت ڈانٹا اور کہا کہ تم تقویہ الایمان کا رد لکھ سکتے ہو تمہارے منہ اس قابل ہے وہ شخص بہت شرمندہ ہوئے مولانا اسماعیل صاحب شہید کی شہادت کی خبر سنکر مولوی فضل حق صاحب نے جو کتاب اس وقت میں لکھ رہے تھے اس کا لکھنا بند کردیا تھا پھر ایک ذکی مولوی صاحب کا قصہ فرمایا کہ مولانا سراج الدین صاحب کو منطق کی کتابیں کوئی استاد نہ پڑھا سکتا تھا آخر کار ایک مولوی صاحب نے سمجھایا کہ اس طرح تو تم ہمیشہ طالب علم ہی رہوگے یہ مانا کہ تم ذہین وذکی ہو اور استادوں کو تم خاموش کردیتے ہو مگر جب تک کہ باقاعدہ درسی کتابیں کسی سے نہ ٌپڑھوگے مولوی نہیں ہوسکتے ۔ اس لیے اول کسی استاذ سے درسی کتابیں باقاعدہ ختم کرلو اور وہ جو بتلاوے اس کو مان لو پھر جب تم فارغ ہوجاؤ تو اختیار ہے خوب تحقیق کرنا ۔ 14 جمادی الآخر 1335 ھ بروز یک شنبہ (ملفوظ 441) معدہ کمزور ہونے میں حکمت : فرمایا کہ معدہ کمزور ہونے میں بھی حکمت ہے کہ لذائذ سے پر ہیز ہوتا ہے یہ بھی سرکاری انتظام ہے زیادہ کھانے سے جسم تازہ اور قلب مکدر ہوجاتا ہے اور کم کھانے سے جسم کمزور ہوجاتا ہے مگر قلب کو تازگی ہوتی ہے حضرت حاجی صاحب کو تو بہت فاقے پیش آتے تھے ۔ (ملفوظ 442) غیبت کرنیوالے کے بارے میں اکابر کا طرز عمل حقیقت کعبہ و مدینہ : فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کا معمول تھا کہ جب کوئی کسی کی چغلی کھاتا تو نرمی سے راوی کی تکذیب فرماتے تھے اور مولانا رشید صاحب کا یہ قول تھا کہ جب کوئی مجھ سے