ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
26 ربیع الاول 35 ھ بروز یکشنبہ (ملفوظ 111 ) آجکل عورتوں کی اصلاح کا طرز : فرمایا کہ عورتوں کہ اصلاح کے لئے کافی ہے کہ وہ کتب دینیہ کا مطالعہ کریں باقی آجکل ایسا نمونہ کہ جس کا وہ خود مشاہدہ کرکے اپنے اخلاق درست کریں ۔ عورتوں میں ملنا قریب بہ محال ہے اور خاوندوں کی معتقد نہیں ہوتی اس لیے بس کتاب پڑھ کر سنایا کریں خاوندوں کو ان کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے آگے اصلاح چاہئے ہو یا نہ ہو بس ان کو کتابیں پڑھ کر سناتے رہیں وہ تو مواخزہ سے بری ہوجائیں گے ۔ ( ملفوظ 112 ) بیوی کے پاس حاضری : فرمایا کہ مولوی مظفر حسین صاحب نے جب دوسرا نکاح کر لیا تھا تو ان کی پہلی بی بی ان کو گھر میں نہیں آنے دیتی تھیں ۔ مولانا تشریف لاتے تو اندر سے کواڑ بند کر لیتی تھی ۔ مولانا ڈیوڑھی میں مصروف نماز ہوجاتے اور شب بھر قیام فرما کر صبح کو تشریف لے جاتے اور چلتے وقت فرما تے کہ بیوی تم چاہے کواڑ کھولا یا نہ کھولو مین تو حاضری دے چلا ۔ ( ملفوظ 113 ) نسبت کے دو درجے : فرمایا کہ نسبت کے دو درجے ہیں ایک تو نسبت عامہ کہ ہر مسلمان کو حاصل ہے اور دوسری نسبت خاصہ ، دوسری قسم کی نسبت محض اعمال سے پیدا نہیں ہوتی جب تک کہ ان اعمال میں روح نہ ہو اور اس کے لیے ضرورت ہے کہ کسی کامل سے تربیت حاصل کی جائے خود صرف وظائف گھوٹنے سے ہی کام نہیں چلتا ۔ 27 ربیع الاول 35 ھ بروز دوشنبہ ( ملفوظ 114 ) اچکن ٹوپی طلباء کی شان کے خلاف ہے : فرمایا کہ طالب کو کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں خود طلب سفارش ہے اس