ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
نے پوچھاکہ حضرت ایسا طریقہ بتلایئے جس سے خدا کی محبت پیداہو مجھ سے فرمایا کہ ہاتھ تو ملو میں نے ملے پوچھا کہ کچھ گرم بھی ہوئے میں نے کہا کہ جی ہاں پھر فرمایا کہ بس یوں ہی رگڑتے رگڑتے اللہ کی محبت پیدا ہو جاتی ہے ۔ ( ملفوظ 280 ) درویشوں میں تری اور علماء میں خشکی کی زیادتی : فرمایا کہ حضرت بشر حانی ان پڑھ تھے مگر حضرت امام احمد بن جنبل ان کی بہت تعظیم کرتے تھے کسی نے امام صاحب سے پوچھا تو فرمایا کہ ہم عالم بالکتاب ہیں اور وہ عالم بصاحب الکتاب ہیں پھر فرمایا کہ نہ تو پہلے درویش اتنے زیادہ تر ہوتے تھے کہ ڈوب ہی جائیں اور نہ علماء بالکل خشک ہوتے تھے اب تو درویشوں میں تری خشکی بہت بڑھ گئی ہے ۔ ( ملفوظ 281 ) طبیعت کا اثر : فرمایا کہ بعض اہل علم نے لکھ دیا ہے کہ جنت میں ( نعو بااللہ منہ ) لواطت ہوگی حالانکہ یہ فعل قبیع لعینہ ہے اس لیے اس کی اجازت وہاں بھی نہیں ہوسکتی پھر فرمایا کہ جن لوگوں کی طبیعت اس جانب مائل ہے وہ دنیا میں تو بوجہ تقوٰی اس فعل سے بچے رہے مگر انہوں نے وہیں کیلئے گنجائش نکالی یہ طبیعت کا اثر کو دخل ہونے پر ایک قصہ بیان فرمایا کہ ایک بادشاہ نے سنا کہ دکن کی عورتیں بد تمیز ہوتی ہیں اس کی جانچ کیلئے اس نے مختلف عورتوں کو مع ایک دکن کی عورت کے بلا کر محل سرائے میں رکھا جب رات آخری ہوئی تو بادشاہ نے ان عورتوں سے پوچھا کہ بتاؤ کتنی رات ہے سب نے جواب دیا کہ صبح قریب ہے بادشاہ نے سب سے سوال کیا کہ تم نے کیسے جان لیا ان میں سے ایک نے جواب دیا کہ میری نتھ کے موتی ٹھنڈے ہیں اس سے پہچانا دوسری نے کہا کہ پان کا مزہ بدلا ہوا ہے تیسری بولی کہ شمع کی روشنی ہلکی پڑگئی ہے دکن والی بولی کہ گو آرہی ہے وہ روزانہ صبح کو پاخانہ جاتی تھی اس سے جانا کہ صبح قریب ہے پھر حضرت والا نے فرمایا کہ سب سے زیادہ صریح دلیل یہ تھی جودکھن والی نے بیان کی اگر تھوڑا دیر اور ہوتی تو دلیل سامنے ہی آجاتی ۔ ( ملفوظ 283 ) لواطت کاعزاب : فرمایا کہ جب تھا نہ بھون میں طاعون پھیلا تھا تو اس سے پہلے میں ایک دن بیٹھا ہوا تھا کہ کچھ نیند کا سا غلبہ ہوا اور قلب میں یہ آیت آئی ۔ انا منزلون علٰی اھل ھذہ القریتھ رجزا