ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
(ملفوظ 81) حضرت سید احمد شہید کی صحبت کی برکت : فرمایا کہ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب فرماتے تھے کہ ایک مرتبہ مسجد میں تھا کہ نہایت نورانیت مسجد میں معلوم ہوئی مجھے اس کی ٹٹول ہوئی دیکھا کہ ایک صاحب ہیں جن کا باطن نہایت نورانی تھا اور ان کے تمام لطائف ذاکر تھے میں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے مجاہدہ وریاضت کی ہے انہوں نے جواب دیا کہ نہیں تو البتہ میں تھوڑی دیر حضرت سید احمد صاحب کی خدمت میں بیٹھا ہوں پھر فرمایا کہ حضرت سید احمد صاحب کے مولانا اسماعیل صاحب شہید جیسے شخص معتقد تھے جو کہ دنیا مٰیں کسی کے معتقد نہ تھے ۔ ( ملفوظ 82) لباس تکلف سے صورت جباریت : جناب مولوی سید احمد حسن صاحب نے عرض کیا کہ بعض مولوی لباس نہایت تکلف کا پہنتے ہیں اور ان کی صورت پر ایسی جباریت برستی ہے کہ مولویوں کی سی صورت نہیں معلوم ہوتی فرمایا کہ ہاں میں تو شعر پڑھ دیا کرتا ہوں ۔ عاقبت ساز و ترا از ویں بری ایں تن آرائی وایں تن پروری پھر فرمایا کہ مولوی سعید احمد مرحوم ( ہمشیر زادہ صاحب ملفوظ ) میں یہ مرض تھا مگر الحمداللہ کہ آخر میں اس کی پوری اصلاح ہوگئی تھی بعد انتقال کے جو کپڑے ان کے نکلے وہ نہایت ہی معمولی اور ادنی درجہ کے تھے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آخر میں بہت تنزل کی حالت میں ان کا لباس ہوگیا تھا جیسا کہ بہت ادنیٰ درجہ کے لوگوں کا ہوتا ہے ۔ 22 ربیع الاول 35 ھ بروز چہار شنبہ (ملفوظ 83) دعوت کا اثر یا ڈاکہ : فرمایا کہ مولوی نورالحسن صاحب جھنجھانوی تحصیلدار پنشز بہت بھولے تھے ایک پیر صاحب جن کے ساتھ میں بہت سے آدمی دعوت میں جایا کرتے ہیں یہاں تک کہ اگر کوئی دس کی دعوت کرتا ہے تو وہ وہ دو سوکو لے کر پہنچتے ہیں ۔ راستہ چلنے والوں کو بھی ساتھ لے لیتے ہیں کہ حتیٰ کہ میزبان بے چارے کی بدنامی ہوجاتی ہے کیونکہ سامان کہاں تک کفایت