ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
مناسب نہیں ہے کسی اور مسجد وغیرہ میں رہو یہ سن کر وہ صاحب اگلے دن یہاں سے بالکل ہی چے گئے ۔ 20 جمادی الاول 35 ھ بروز پنجشنبہ ( ملفوظ 354 ) چلتی ہوئی دعوت سے شرم : ایک صاحب نے اپنے بھتیجے کے ہاتھ حضرت والا کی دعوت کہلا بھیجی فرمایا کہ وہ خود کیوں نہیں آئے جواب دیا کہ ان کو سانس کی مرض ہے فرمایا کہ کیا وہ کہیں باہر جاتے نہیں ہیں ۔ مجھے ایسی دعوت منظور نہیں ، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ یوں ہی چلتی ہوئی دعوت ہے ورنہ اگر محبت سے ہوتی تو ضرور خود آتے مجھے ایسی دعوت سے شرم آتی ہے ۔ ( ملفوظ 355 ) بدعتیوں کی پرورش ٹھک نہیں : فرمایا کہ پرانے لوگوں کو ناموری کا بہت خیال ہوتا ہے والد صاحب شاہ ولایت صاحب کے عرس میں دیگ بھیجا کرتے تھے جب میری عملداری ہوئی تو میں نے موقف کی بدعتیوں کی پرورش ٹھیک نہیں ایک دن خواب دیکھا کہ بہت سی قبریں ہیں ان میں پکی زیادہ ہیں اور وہاں کوئی یہ کہہ رہا ہے ۔ درخانہ عشق از کفر ناگزیر ست آتش کرابہ سوز دگر بو لہب نا باشند پھر فرمایا کہ اگر کوئی اور ہوتا تو اس خواب سے متاثر ہوکر دہگ بھیجنا شروع کردیتا ۔ مگر میں نے یہ سمجھا کہ یہ حکمت بتائی گئی ہے ۔ ( ملفوظ 356 ) سخت دلی کے بارے میں ہندوؤ کا الزام غلط ہے : فرمایا کہ ہندو کہتے ہیں کہ مسلمان بڑے سخت دل ہیں انہیں جانوروں کو ذبح کرتے ہوئے درد نہیں آتا ان کا یہ کہنا غلط ہے مولانا محمود حسن صاحب نے ایک گائے پالی تھی قصائی اس کے اسی روپے دیتے تھے جب وہ ذبح کی گئی تو مولانا کی انکھوں سے آنسو جاری تھے جب دل دکھا جب ہی آنسو جاری ہوئے ۔