ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
عقلمند ہی ہوجاتا ہے کیونکہ عقلمند وہ ہے جو عقلمندوں کے سے کام کرے اور جودین کے رستہ پر نہ چلے چاہے وہ کتنا ہی بڑا فلسفی ہو چونکہ اپنی خواہش سے کام کرتا ہے اس لیے وہ ایسے ہی کام کرتا ہے جیس کہ ان رئیس صاحب نے کیا ۔ 23 جمادی الآخر 35 ھ بروز سہ شنبہ (ملفوظ 479) نور کی حقیقت کی کیفیت : فرمایا کہ ایک صاحب نے پہلے خط میں بہت دعوے لکھے تھے کہ یوں انوار نظر آتے ہیں یہ ہوتا ہے وہ ہوتا میں نے جواب لکھا کہ جب تک ان سے انوار وغیرہ کودل سے رخصت نہ کرو گے تب تک ذکر کرکے حقیقی انوار سے محروم رہوگے اب ان کا خط آیا ہے مجھے خط پڑھ کر ایسا معلوم ہوا کہ گویا آسمان سے زمین پر گر پڑا اپنے سب گناہ نظر آنے لگے اب آپ سے حقیقی محبت ہے ۔ (ملفوظ 480) بیس برس کی عمر میں کیا ہوا اعتقاد : ایک صاحب نے حضرت والا کی نسبت کہا تھا کہ میں نے سنا ہے کہ انہوں نے جائیداد لی نہیں جس کے اولاد نہ ہو اس سے تویہ ہوسکتا اہے اولاد والے سے کس طرح ممکن ہے اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ یہ قصہ جائیداد نہ لینے کا تو بیس برس کی عمر میں ہوا تھا جب مجھے کیا خبر تھی کہ میرے اولاد نہ ہوگی ۔ مگریہ اعتقاد تھا کہ اگر اولاد بھی ہوجاتی تو کیا اللہ میاں اولاد کو نہ دیتے آخر میں بھی کسی کی تو اولاد ہی ہوں پھر مجھے بھی دے رہے ہیں یا نہیں کبر حسد ریا کو اول ہی سے مٹانے کی ضرورت ہے یہ بڑے سخت مرض ہیں مشائخ تک ان میں مبتلا ہیں علماء تو فنا نفس کا دعوئے بھی نہیں کرتے اورمشائخ تو فنائے نفس کے دعوے پر بھی اس سے خالی نہیں اس سے سخت تعجب ہے ۔ (ملفوظ 481) چندہ کی وصولی میں حسن گفتگو : فرمایا کہ ایک شخص مدرسہ کانپور میں چھ روپیہ ماہوار چندہ دیا کرتے تھے ایک مرتبہ ایسا اتفاق ہوا کہ انہوں نے کئی مہینہ تک چندہ نہٰیں دیا ۔ مدرسہ والے ان کے پاس رقعہ بھیجتے تھے وہ جواب ن دیتے تھے ۔ مدرسہ والوں کو شبہات ہونے لگے ۔ اس معاملہ میں مدرسہ والے کچے