ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
کھاتے وقت پانچوں انگلیاں برابر ہوجاتی ہیں اسی طرح جب رشوت ملنے لگے سب برابر ہو جاتے ہیں ۔ (ملفوظ 255) لفظ چھوٹنے پر جرمانہ : فرمایا کہ نواب سعادت علی خان نے یہ قاعدہ مقرر کردیا تھا کہ جو منشی تحریر میں کوئی غلطی کرے اس پر اس لفظ کے اعداد کی برابر جرمانہ کیا جائے چنانچہ یہ قاعدہ خود اپنے اوپر بھی جاری کرتے تھے اگر کوئی غلطی ہوتی تھی تو جرمانہ داخل کرتے تھے ایک منشی بیچارے جدید ملازم ہوئے ان سے کسی پروانہ میں لفظ نوع کے لکھا میں (ع ) رہ گیا نواب صاحب نے حکم جاری فرمایا جس کی عبارت یہ تھی ۔ منشی نو لفظ نوع رابطر ز نوشت عین خطا کرد ہفتاد روپیہ جرمانہ (ملفوظ 256) عمری کی حاکم مقرر کرنے شیعوں کا احتجاج : فرمایا کہ نواب سعادت علی خان نے کسی سنی کو حاکم مقرر کیا تو شیعوں نے شکایت کی کہ عمری کو کیوں حاکم مقرر کیا گیا یہ ہم پر زیادتی کریں گے جواب لکھا کہ ۔ چوں عدالت بعمر تعلق دارد لہذا بعمریاں سپرد کروہ باشد (ملفوظ 257) بری صحبت لے ڈوبی : فرمایا کہ واجد علی شاہ نے اپنی ذات میں اچھے تھے مگر رفقائے دندمانے خراب کرکے ناس مار دیا تھا ۔ (ملفوظ 258) مرید کرتے وقت تحقیق حال کا فائدہ : ایک دیہاتی صاحب جنہوں نے پہلے حضرت والا سے بیعت کی درخواست کی تھی اور حضرت والا نے ان سے یہ شرط فرمائی تھی کہ تم موروثی زمین چھوڑ دو اس پر وہ دوسری جگہ جاکر بیعت ہوگئے پھر حضرت والا کی خدمت میں حاضر ہوئے بعد دریافت کرنے کے انہوں نے سب حال اپنا بیان کیا کہ فلاں جگہ جاکر بیعت ہوگیا اور وہاں کچھ پوچھ گچھ موروثی زمین کی ہوئی نہیں حضرت والا نے فرمایا کہ کیا تم وہاں بعیت ہونے سے مورثی زمین کو حلا ل سمجھنے لگے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ صاحب وہاں تو کچھ پوچھا ہی نہیں گیا اس پر حضرت والا نے