ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
5 ربیع الاول 35 ھ بروز دوشنبہ (ملفوظ 189) گوشت خوار : ایک صاحب جو کہ گوشت نہیں کھاتے ہیں حاضر خدمت ہوئے فرمایا کہ کہوجی گوشت خوار کیا حال ہے (وہ صاحب بیمار تھے ) اس لیے حال پوچھا پھر فرمایا کہ گوشت خوار کے یہ معنی ہیں کہ جس کی نظروں میں گوشت خوار ہو ( یعنی گوشت اچھا نہ معلوم ہوتا ہو) جامع عفی عنہ ) (ملفوظ 190) اہل جلال آباد کے پاس جبہ نبوی ﷺ: حضور سرورعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا جبہ شریف جو جلال آباد کے لوگوں کے پاس ہے اور وہ اس کو بغرض زیارت تھانہ بھون تشریف لائے تھے زیارت ایک صاحب کے دریافت کرنے پر حضرت والا نے فرمایا کہ اس کی سند حدیث کی سی تو ہے نہیں صرف گمان غالب ہوتا ہےاور دل بھی گواہی دیتا ہے کہ یہ جبہ شریف حضور سرو عالم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کا ہے ۔ (مفلوظ 191) بڑھاپے کا کام اس کے وقت میں نہیں ہوسکا : فرمایا کہ میں پہلے خود جوانی میں یہ سوچا کرتا تھا کہ جب عمر ڈھل جائےگی تو اور کچھ کام ہو نہ سکے گا بس پھرا کریں گے سواب یہ بھی نہیں ہوسکتا ۔ (ملفوظ 192) استقبال کی باپسندیدگی : فرمایا کہ اپنے مقام پر رہنے سے تو حکام کی طرف سے ایک حدتک ہی نگرانی ہوتی ہے اور سفر میں جانے سے چونکہ ہجوم ہوتا ہے اس سے حکام کو شک ہوتا ہے کہ یہ ذی اثر ہیں اسی لیے میں استقبال کو پسند نہیں کرتا چنانچہ جب کسی کے بلانے پر سفر کرتا ہوں تو جہاں جانا ہوتا ہے وہیں کا ایک آدمی بلا لیتا ہوں تاکہ مقام پر پہنچ کر سواری وغیرہ کے انتظام میں آسانی ہو۔ اور لوگوں کو استقبال وغیرہ کیلئے آنے کی ضرورت نہ رہے ۔ پھر فرمایا کہ دہلی میں ایک مرزا صاحب کی تلاشی ہوئی ان کو چونکہ اہل علم سے تعلق ہے اس لیے علماء کے خطوط بھی نکلے چنانچہ میرے بھی نکلے سب کے خطوط تو پڑھے گئے مگر میرے خطوط کو چھوڑ دیا گیاکہ اس پر اطمینان ہے پھر فرمایا کہ یہ مقام چونکہ قریب ہے حالات تو یہاں کے معلوم رہتے ہی