ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 274 ) درختوں میں صحبت کا اثر : فرمایا کہ بعض بلا د یورپ میں آم کے درختوں کو پودینے اور سونف کے عرق وغیرہ سے سینچتے ہیں اس سے خوشبو آتی ہے پھل میں صحبت بھی عجیب چیز ہے ۔ ( ملفوظ 275 ) مکھی کا خون چوسنے والا درخت : حمید یہ میں لکھا ہے کہ ایک درخت ہے اس کا پتہ مکھی کا خون چوس لیتا ہے ۔ ( ملفوظ 276 ) قضا کا اثر : فرمایا کہ قضا ایسی چیز ہے کہ خون کرنے والا بے چین ہوکر خود عدالت مین جاکر اقرار خون کر لیتا ہے بھلا پر وانے سے مرنے کو کس نے کہا ہے یہ سب قضا کا اثر ہے ۔ بے مگس ہرگز نماند عنکبوت رزاق را روزی رساں پرمی دہد ( ملفوظ 277 ) جنت کی جامع تعریف : فرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحب نے جنت کی تعریف میں کیسا فصیح وبلیغ اور جامع اور چھوٹا سا جملہ ارشاد فرمایا کہ بہشت میں چوٹی سی خدائی ہوگی ۔ یہ خدو کی شان ہے کہ کن کہہ دیا اور ہوگیا جنتی کی خواہش کا فورا ہی ظہور ہو جانا اسی شان کا ظہور ہے پھر فرمایا کہ اگر اموفون کے ایجاد سے منکرین کی گردنیں پست ہوگئیں پس اسی طرح جنت میں اگر کواڑ اور چوکھٹ بولیں تو کیا بعید ہے ۔ ( ملفوظ 278 ) اساتزہ کی دیندار نہ ہونے سے فاسق ہوجانے کا اندیشہ : فرمایا کہ مولانا رشید احمد صاحب طب کو امور دینیہ کے لیئے نہایت مضر فرماتے تھے ایک راز یہ بھی ہے کہن اساتزہ کے دیندار نہ ہونے سے فاسق ہوجانے کا قوی شبہ ہے میں نے خود بعض اطباء کے مطب میں دیکھا کہ رنڑیاں آتی تھیں ۔ ( ملفوظ 279 ) خداکی محبت پیدا کرنے کا طریقہ : فرمایا کہ محمد شیر صاحب پیلی بھیت والے ان پڑھ تھے مگر سمجھدار بہت تھے ان میں دین کی سمجھ اچھی تھی مجھ سے کانپور اور پیلی بھیت میں ملاقات ہوتی تھی اول ملاقات میں میں