ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
(ملفوظ 199) مالش کرنے والے طالبعلم کی بے تکلفی : ایک طالب علم جو کہ سرمیں تیل ملنے کا خاص طریقہ جانتے ہیں جس کہ سر میں تیل بلکل کھپ جاتا ہے بہتا بلکل نہیں ان سے حضرت والا نے کہلا کر بھیجا کہ اگر فرصت ہو اور تعلیم کا حرج نہ ہو تو آکر سرمیں تیل مل جائیں انہوں نے جواب میں کہلا کر بھیجا کہ اس وقت فرصت نہیں ہے ۔ (یہ بچارے بے تکلف ہیں اگرفرصت ہوتی ہے تو بے کہے خود آکر تیل ڈال دیتے ہیں ۔ جامع عفی عنہ ) اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ ان سے میں نے کہا تھا کہ ایک روپیہ ماہوار مجھ سے تیل ڈالنے کا لے لیا کرو انہوں نے جواب دیا کہ اگر اس کا ذکر کرو گے تو پھرمیں ویسے بھی سر میں تیل ڈالنا چھوڑ دوں گا ۔ 7 ربیع الثانی 1335ھ بروز چہار شنبہ (ملفوظ 200) ڈاک کے کام کا حرج : زنانہ مکان سے اطلاع آئی کہ ذرا دیر کیلئے یہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہوجائیں کچھ کہنا ہے حضرت والا نے جواب میں فرمایا کہ جاکر کہدو اس وقت ڈاک کا کام کررہے ہیں جو کہنا ہو لکھ کر بھیج دیں ۔ (ملفوظ 201) واسطہ کا نقصان : فرمایا کہ اب جس سے کوئی بات کرنا ہوگی اگر وہ قریب ہو تو بلا واسطہ بات کیا کریں گے درمیان میں واسطہ بھی مضر ہے ( کسی اسیے موقعہ پر یہ ارشاد فرمایا تھا جبکہ واسطہ ہونے سے کسی بات میں کچھ گڑبڑ ہوگئی تھی اور اصل مطلب کے سمجھنے میں بڑی غلطی واقع ہوگئی تھی ) ۔ (ملفوظ 202 ) نام کے ساتھ حنیف لکھنے کی ضرورت : فرمایا کہ ایک غیر مقلد نے میرے ایک مضمون میں میرے نام کے ساتھ لفظ حنفی لکھا ہوا دیکھ کر مجھ سے سوال کیا کہ اپنے نام کے ساتھ حنفی لکھنے کی کیا ضرورت ہے میں نے جواب دیا کہ ہندوستان میں اپنے نام کے ساتھ حنفی لکھنے کی ضرورت اس لیے ہے تاکہ لوگ