ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
(ملفوط 267) قریبی رشتہ میں شادی کرنے سے اولاد میں ضعف : فرمایا کہ تجربہ کاروں نے منع کیا ہے کہ زیادہ قریب کے رشتہ کے علاقوں میں شادی نہ کرے کیونکہ اولاد ضعف ہوتی ہے ۔ (ملفوظ 268) وکیل کی مولوی صاحب پر جرح : فرمایا کہ سہسرام کے ایک مولوی صاحب نے وعظ میں جو قوم کے جولا ہے تھے ایک مسئلہ بیان کیا ایک وکیل صاحب نے مولوی صاحب سے کہا کہ فلاں مولوی صاحب تو اس مسئلہ کو اس طرح بیان فرماتے تھے واعظ مولوی صاحب نے جواب دیا کہ ان مولوی صاحب کو دینیات نہیں آتی ۔ اس لیے ان کا قول معتبر نہیں وکیل صاحب نے کہا کہ کسی جولا ہے سے سن لیا ہوگا کہ انہیں دینیات نہیں آتی یہ کہہ کر پھر وکیل صاحب نے مولوی صاحب سے نہایت عاجزی سے کہا کہ واللہ مولانا یاد نہیں رہا معاف کیجئے ۔ (ملفوظ 269) طلب صحیح نہ ہونے کی وجہ سے محرومی : فرمایا کہ ایک شخص مرید ہونے کو آئے میں نے انکار کردیا کیونکہ دل نے قبول نہیں کیا اس شخص کے دوسرے ساتھی نے بعد میں کہا کہ اس شخص نے پہلے ہی راستہ میں یہ کہا تھا کہ اگر مجھے مرید نہ کریں گے تو میں فلاں جگہ جاکر مرید ہوجاؤں گا ۔ (ملفوظ 270) حضرت حافظ ضامن صاحب کا بیعت ہونے کا واقعہ : فرمایا کہ حضرت حافظ ضامن صاحب اور حضرت حاجی صاحب دونوں میں وعدہ تھا کہ دونوں ایک ہی جگہ مرید ہوں گے ۔ اتفاق سے حضرت حاجی صاحب کو یاد نہ رہا اور وہ حضرت میاں جی نور محمد صاحب سے بیعت ہوگئے جب حافظ صاحب کو معلوم ہوا تو انہوں نے حاجی صاحب سے شکایت کی ۔ حاجی صاحب بے فرمایا کہ بھائی مجھے خیال نہیں رہا پھر حافظ صاحب حاجی صاحب کے ہمراہ حضرت میاں جی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بیعت کیلئے عرض کیا حضرت میاں جی صاحب نے انکار کر دیا حافظ صاحب خاموش ہوگئے ، مگر تیسرے چوتھے دن وہیں کھڑے رہتے تھے مگر بیعت کرلینے پر اصرار نہیں کیا ۔ آخر کار حضرت میاں جی صاحب نے کثرت سے آمد ورفت دیکھی تو فرمایا کہ کیا اب بھی وہی خیال ہے عرض کیا کہ حضرت