ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 701 ) سامان جمع کرلو اور دعا کرو : ایک صاحب نے کسی کام کے لیے دعا کو لکھا تھا ۔ اس پر فرمایا کہ اس کا کام کا سامان جمع کرلو ۔ پھر جی دعا کو بھی چاہے گا کوئی شخص تخم پاشی تو نہ کرے ۔ اور پیداوار کی برکت کی دعا کراوے ۔ یا شادی نہ کرے اور اولاد ہونے کے لیے دعا کرادے تو کس طرح اولاد ہوگی ۔ ( ملفوظ 702 ) بی بی کو لے کر والدین کیساتھ رہنا مناسب نہیں : فرمایا کہ اگر ممکن ہو تو بی بی کو لیکر والدین کے ساتھ شامل رہنا ہر گز منا سب نہیں اس کے مفاسد بہت ہیں آخر میں خبر ہوتی ہے ۔ ( ملفوظ 703 ) عقیدت میں غلو درست ہے : ایک صاحب کا خط آیا کہ ریل میں بیٹھ کر نماز پڑھنے کو فلاں مولوی صاحب نے فلاح مفتی صاحب کا فتویٰ یہ نقل کیا ہے کہ عزر سے بیٹھ کر نماز پڑھنا درست نہیں اور حضرت والا کا یہ فتوے ہے کہ درست ہے تو ان مفتی صاحب نے کیوں ایسا کیا ۔ اس پر فرمایا کہ اعتقاد میں ایسا غلو بھی ٹھیک نہیں ۔ یہاں جس کا فتوے صحیح سمجھ میں آوے اس پر عمل کرو ۔ ہم کوئی موسیٰ اور عیسی علیہ السلام تو ہیں نہیں کہ وحی میں اختلاف ہوجائے گا ۔ جب ہم جیسے نالائق امام اعظم کے بعض فتوؤں کو غلط کہہ دیتے ہیں ۔ اپنے بزرگوں کی نسبت یہ عقیدہ کہ ان سے غلطی نہیں ہوتی ۔ بہت غلو ہے ۔ البتہ اگر وحی ہوتی تو دوسرے حکم سے پہلا منسوخ ہو جاتا ۔ تو ہمیشہ ریل میں کھڑے ہو کر نماز پڑھتا ہوں نہ گرا ، نہ چکرا ، البتہ سنتیں بیٹھ کر پڑھتا ہوں ۔ ایک بزرگ کو دیکھا تھا ۔ بیٹھ کر پڑھتے جب سے میں بھی سنتیں بیٹھ کر پڑھنے لگا ۔ پھر ہنس کر فرمایا کہ بزرگوں کی صحبت سے کھبی گھٹتی ہے یعنی آسانی معلوم ہوجاتی ہے ۔ ( ملفوظ 704 ) حسب ضرورت ملتا رہتا ہے : فرمایا کہ ہماری خوشد امن صاحبہ گو غریب ہیں مگر بڑی ہمت کی مالک ہیں ۔ آج ہمیں 25 روپیہ دیئے اور گھر میں اپنی بیٹی کو پچاس روپیہ اور لڑکوں کو سو سوروپیہ دیئے ۔ بہت انصاف سے دیئے میں نے ان سے ناز میں کہا بھی کہ بس مجھے 25 ہی دیئے ۔ کہنے لگیں ۔ کہ جی