ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
|
شادی ہوئی تھی اس میں ایک تو میں گیا تھا اور ایک دولہا اور ایک چھوٹا بچہ اور ایک ملازم بس ایک بہلی کے آدمی تھے اسی طرح تم کو کرنا ہوگا ایک سے دوسری بہلی نہ آئے ۔ انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں نے اتنے ہی کو کہا اور لڑکے والا دو سو لے آیا تو میں کیا کروں گا ۔ فرمایا کہ تم لوٹا دینا اور کہہ دینا کہ جب ایک بہلی کے آدمی لاؤ گے تب نکاح کروں گا ورنہ نہیں پھر فرمایا کہ لڑکے والا مجبور ہوتا ہے لڑکی والے کو کوئی مجبور نہیں کرسکتا جو تمہارے موافق نہ کرے اس کے یہاں شادی نہ کرنا اس پر ان صاحب نے کہا کہ بہت اچھا اسی طرح ہوگا جس طرح آپ نے فرمایا ۔ پھر حضرت والا نے فرمایا کہ لڑکی کو جہز دوگے ہی پھر خود فرمایا کہ اس کے ساتھ ہی سب بھیج دو گے جیسا کہ ہوا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے آپ کہیں ویسے ہی ہوگا اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ جو کچھ لڑکی کو دینا ہے اس کو رخصت کے وقت نہ دینا کیوں کہ وہ اس کو دینا نہیں ہے بلکہ وہ تو ساس اور سسر کو دینا ہے جب لڑکی خوب کھل ڈل جائے تب جو کچھ دینا ہو وہ اس کو اپنے ہی مکان پر دکھلا دینا اور کہہ دینا کہ یہ تیری چیزیں ہیں ان میں سے جتنی ضروری ہون اور جتنی تیرا دل چاہے اتنی اپنی سسرال کو لیجا اور جتنی چیزیں یہاں رکھنا چاہے یہاں رکھ پھر جو چیزیں وہ تمہارے سپرد کرے ان کو احتیاط سے اپنے یہاں رکھ لینا پھر فرمایا خوب پکے ہو لوایسا کرو گے لوگ تمہیں برا بھلا بھی کہیں گے اور کنجوس بھی بتادیں گے کہیں گے کہ خرچ سے بچنے کیلئے شروع کی آڑ پکڑی ہے شاید تمہاری چودہرایت بھی جاتی رہے انہوں نے کہا کہ مجھے سب منظور ہے ۔ شروع میں حضرت والا نے یہ بھی دریافت فرمالیا تھا کہ تمہارے یہاں تیجا وغیرہ تو نہیں ہوتا اور پیر ان کلمہ وغیرہ کے عرس وغیرہ میں یا د دوسرے اور میلوں وغیرہ میں جاتے ہو یا نہیں ان سب باتوں کی بابت انہوں نے کہا کہ یہ تو ہم نے بہت دنوں پہلے سے سب چھوڑ دیا ہے ۔ پھر حضرت والا نے ان سے فرمایا کہ تم چار پانچ دن کیلئے یہاں آکر رہوں میں تمہیں کرتے ہو تو مرید بھی کرلوں گا اس پر وہ رضامند ہوگئے اور آئندہ یکشنبہ کو آکر رہنے کا وعدہ کرکے مکان کو چلے گئے انہوں نے یہ بھی دریافت کیا تھا کہ لوگ پیچھے پڑتے ہیں کہ ہمیں اناج قرض دلادو فرمایا کہ تم کسی کے جھگڑے میں مت پڑو آج کل سب سے الگ رہنا ہی اچھا ہے تعلقات رکھنے سے خراب ہی نتیجہ نکلتا ہے پھر فرمایا کہ تم لوگوں سے یہ کہہ دینا کہ آخر جب میں مرجاؤں گا تو