چھٹا باب
عربی چہارم (شوال ۱۳۸۶ھ تا شعبان ۱۳۸۷ھ)
مدرسہ کھلنے کا وقت ہواتو میں حاضر مدرسہ ہوگیا، اس سال کتابوں کا نقشہ کچھ یوں تھا۔
شرح جامی
حضرت مولانا محمد مسلم صاحب نوراللہ مرقدہٗ
پہلا گھنٹہ
نورالانوار
حضرت مولانا عبدالمنان صاحب نوراللہ مرقدہٗ
دوسرا گھنٹہ
مقامات حریری
حضرت مولانا زین العابدین صاحب مدظلہ
تیسرا گھنٹہ
شرح وقایہ
حضرت مولانا جمیل احمد صاحب مدظلہ
چوتھا گھنٹہ
قطبی
حضرت مولانا محمد مسلم صاحب نوراللہ مرقدہٗ
پانچواں گھنٹہ
ترجمہ کلام پاک
حضرت مولانا زین العابدین صاحب مدظلہ
چھٹا گھنٹہ
یہ سال ایک نئے ولولہ کے ساتھ شروع کیا،پچھلے سال کی حماقتوں سے توبہ کی،خارجی کتابوں کے پڑھنے کی تو مجبوری تھی ،اس سے صبر نہیں ہوسکتاتھا، مگر غلط صحبتوں سے اجتناب کا تہیہ کرلیاتھا،عربی کا ذوق بھی خوب ہو چکاتھا اس کیلئے عربی مجلات کا انتخاب کرلیا تھا، مکہ مکرمہ سے مجلۃ الحج نکلتاتھا، دیوبند سے مولانا وحیدالزماں صاحب دعـوۃ الحق نکالتے تھے، اور دار العلوم ندوۃ العلماء سے الرائد منگوانا شروع کیا،یہ تینوں مستقل مطالعہ میں رہتے تھے اس کے علاوہ جدیدعرب مصنفین کی کتابیں جومل جاتیں انھیں بھی بالاستیعاب پڑھتا۔
اردوکتابوں کی کوئی گنتی نہ تھی خاص طور سے سیر ۃالنبی کا مطالعہ کیا اورباربار کیا بالخصوص تیسری اورچوتھی جلد کا متعددمرتبہ مطالعہ کیا،اس کے بعض بعض اجزا بطور وظیفہ کے