ساتواں باب
عربی پنجم (شوال ۱۳۸۷ھ تاشعبان ۱۳۸۸ھ)
عربی چہارم کاسال بعافیت گزرا،اس میں ناگوارامور کم پیش آئے،رمضان گھر پر گزارکر ۸؍شوال کو پھر مدرسہ حاضرہوگیا،اس سال درسی کتابوں کی ترتیب اس طرح تھی۔
دیوان متنبی
حضرت مولانا محمدعثمان صاحب ساحرؔ مبارکپوری علیہ الرحمہ
پہلا گھنٹہ
ہدایہ اول
حضرت مولانا عبدالمنان صاحب نوراللہ مرقدہٗ
دوسرا گھنٹہ
ہدایہ ثانی
حضرت مولانا زین العابدین صاحب مدظلہ
تیسرا گھنٹہ
سلم العلوم
حضرت مولانا زین العابدین صاحب مدظلہ
چوتھا گھنٹہ
ہدیہ سعیدیہ
حضرت مولانا محمد مسلم صاحب نوراللہ مرقدہٗ
پانچواں گھنٹہ
مختصرالمعانی
حضرت مولانا جمیل احمد صاحب مدظلہ
چھٹا گھنٹہ
یہ تفصیل گھنٹوں کی ترتیب پر میں نے لکھی ہے چالیس سال کا عرصہ گزرگیا ہے ،ممکن ہے ترتیب میں حافظہ نے خطا کی ہولیکن اس کے علاوہ تفصیل بالکل یقینی ہے۔
دیوان متنبی،حضرت مولانامحمدیحییٰ صاحب نوراللہ مرقدہٗ کے درس کی کتاب تھی مگر ان کا انتقال ہوگیا، توحضرت مولانا محمدعثمان صاحب سے درخواست کی گئی کہ وہ تشریف لائیں ،حضرت مولانا نے منظور فرمالیا ،مولانا عربی اور اردوکے بڑے ادیب اورشاعرتھے ان کے یہاں دیوان متنبی کا سبق بہت عمدگی کے ساتھ ہوا۔
ہدایہ اول حضرت مولانا عبدالمنان صاحب علیہ الرحمہ اپنے دستورکے مطابق